شازیہ مری نے نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پہلا شکوہ کردیا اور وجہ بھی ایسی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

شازیہ مری نے نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پہلا شکوہ کردیا اور وجہ بھی ایسی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

اسلام آباد (سچ نیوز )نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جہاں ایک طرف مسلم لیگ ن کے احتجاج کا سامنا رہا تو وہاں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنمانے بھی شکوہ کر دیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اسد قیصر سے خواتین کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر شکوہ کیا۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کے دوران شازیہ مری نے اسد قیصر سے کہا کہ ‘ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے مرد ارکان سے آپ کھڑے ہوکر مل رہے ہیں لیکن خواتین اراکین کے لیے آپ اپنی نشست سے اٹھ ہی نہیں رہے ہیںجبکہ تمام ارکان برابر ہیں۔اس معاملے پر اسد قیصر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں، ایوان سب کے ساتھ مل کرچلاوں گا۔

Exit mobile version