انقرہ(سچ نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے شہر منبج میں سرگرم کرد فورس "کرد پروٹیکشن یونٹس” کے بارے میں سخت لب ولہجہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکا کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ترکی کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ بھرپور کارروائی کرے گا۔جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ منبج میں کردو جنگجوؤں نے سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں؟ میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دیں گے۔ ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ترکی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں موجود دہشت گرد ترکی کی سرحدی سے دور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر الوعرہ ، جرابلس اور الباب سے گزر کرعفرین پہنچ رہے ہیں۔
شامی شہر ’’ منبج ‘‘ میں کرد فورسز کی سرنگیں ان کا قبرستان ثابت ہوں گی: ترک صدر
شامی شہر ’’ منبج ‘‘ میں کرد فورسز کی سرنگیں ان کا قبرستان ثابت ہوں گی: ترک صدر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023