شریف برادران نے سارا ملک اجاڑ دیا، اب یہ کیا چاہتے ہیں؟ پرویز الہیٰ

گجرات: (سچ نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے سارا ملک اور صوبہ اجاڑ دیا، یہ اب اور کیا چاہتے ہیں؟ شریف خاندان ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے کے بعد اب یہ اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے۔

گجرات میں چودھری سجاد حیدر میموریل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں، ان کی اور ہماری سوچ ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور غریب عوام کی ترقی ہمارا ویژن ہے۔ پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے۔ تاجر برادری عمران خان کے ویژن میں تعاون کرے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مجھ سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل پر غور کرنے کا یقین دلایا ہے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ شریف خاندان ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے کے بعد اب یہ اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے۔ آج عوام ان سے حساب مانگ رہی ہے۔ وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کو شروع نہ کرنے پر قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آج انہی کے لواحقین کی بد دعائیں شہباز شریف کا پیچھا کر رہی ہیں۔

Exit mobile version