شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشقوں میں پاکستان اور بھارتی فوج کی شرکت پر چین بھی میدان میں آگیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشقوں میں پاکستان اور بھارتی فوج کی شرکت پر چین بھی میدان میں آگیا

بیجنگ(سچ نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کر نے کے لیے چین نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔چین نے روس میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشتگردی کے خلاف مشقوں میں پاکستان اور بھارت کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیاکے اہم ممالک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے اور عالمی امن و استحکام اور ترقی کیلیے بیحد اہمیت رکھتے ہیں، ہم مخلصانہ امید رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور بات چیت کو فروغ دینگے اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیرالجہتی طریقے کار کے تحت باہمی تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرینگے۔

Exit mobile version