انہوں نے یہ بھی کہا کہ "مجھے نہیں پتہ میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا ءمیں کون لوگ ملوث ہیں؟سیکیورٹی اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کے لیے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کروا دی ہے”۔انہوں نے وضاحت کی کہ متنازعہ باتیں پھیلانے والا اکاؤنٹ ان کا نہیں، پتہ نہیں کون چلا رہا ہے۔
دوسری جانب سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔