لاہور (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی کوئی نہیں سن رہا ، پنجاب میں پتہ نہیں چل رہاکہ طاقت کس کے پاس ہے ؟ اس سے قبل کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کسی کی نہیں سنتے تھے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافر نٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور احمد نے کہا کہ پنجاب میں پتہ نہیں چل رہا کہ طاقت کس کے پاس ہے ۔ عثمان بزدار کی کوئی نہیں سن رہا اور اس سے پہلے شہبازشریف تھے جو کسی کی نہیں سنتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنی زندگی میں پہلی بار بڑی بری طرح پھنس گیاہے ۔ اب اس پر پریشر آگیاہے اس لئے وہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ماحول خراب کررہاہے ۔ عمران خان سے دو غلطیاں ہوئیں۔ ایک تو ان کی طرف سے یہ کہا گیا کہ ان کومودی طرف سے مذاکرات کا پیغام آیاہے جس کا انڈیا میں مذاق اڑایا گیا اور اس کے بعد دوسری غلطی یہ کی گئی کہ مودی کوخط لکھ دیا گیاجو نہیں لکھنا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی چیف کے بیان کے رد عمل میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت اچھا بیان دیا ہے ۔
” شہباز شریف کسی کی نہیں سنتے تھے اور عثمان بزدار کی ۔۔۔“چودھری منظور نے ایسا دعویٰ کردیا کہ جان کر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پریشان ہوجائیں گے
” شہباز شریف کسی کی نہیں سنتے تھے اور عثمان بزدار کی ۔۔۔“چودھری منظور نے ایسا دعویٰ کردیا کہ جان کر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پریشان ہوجائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023