صدرپیوٹن کی کم ہوتی شہرت کو بڑھانے کے لئے روسی سرکاری ٹی وی پر نیا شولانچ

صدرپیوٹن کی کم ہوتی شہرت کو بڑھانے کے لئے روسی سرکاری ٹی وی پر نیا شولانچ

ماسکو(سچ نیوز) روس کے زیر کنٹرول ٹیلی ویژ ن چینل نے اپنا نیا ہفتہ وار شو لانچ کردیا جس کا مقصد صدر ولادی میر پیوٹن کی کم ہوتی شہرت کو دوبارہ بڑھانا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شو کی پہلی قسط نشر ہوئی، جس میں ولادی میر پیوٹن کو روس کے خطے سائبیریا میں سڑک سے مشروم اکٹھے کرتے، کان میں کام کرنے والوں اور اسکول کے طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے دکھایا گیا۔ویسے تو روسی صدر پہلے سے ہی ریاستی خبروں کے بلیٹنز پر غالب ہیں، تاہم ماسکو کے سرکاری چینل پر نشر ہونے والے اس ایک گھنٹے دورانیے کے شو پر بھی پیوٹن کی سرگرمیوں کو نشر کیا جائے گا۔یہ غیر اعلانیہ شو ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پیوٹن کو انتہائی غیر مقبول پینشن اصلاحات کی وجہ سے ہزاروں روسیوں کے سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔اس اقدام کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔پروگرام کے زیادہ تر حصے میں کئی ہفتوں تک روس کی صفحہ اول کی خبر رہنے والی متنازع پینشن اصلاحات پر پیوٹن کے موقف کو سراہا گیا تھا۔

Exit mobile version