8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
’طیاروں کی لڑائی میں پاکستان سے شکست نے بھارتی فوج پر سوال کھڑے کردئیے ہیں‘ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

’طیاروں کی لڑائی میں پاکستان سے شکست نے بھارتی فوج پر سوال کھڑے کردئیے ہیں‘ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

’طیاروں کی لڑائی میں پاکستان سے شکست نے بھارتی فوج پر سوال کھڑے کردئیے ہیں‘ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

05/03/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک(سچ نیوز) بھارت مانے نہ مانے مگر دنیا نے طیاروں کی حالیہ لڑائی میں بھارت کی شکست کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کی ’تجربہ کار‘ فوج کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک رپورٹ کی سرخی جمائی ہے کہ ”پاکستان سے ڈاگ فائٹ ہارنے کے بعد بھارت کی ’پختہ کار‘ فوج پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔“ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں ماریہ ابی حبیب لکھتی ہیں کہ ”بھارتی فوج کے لیے یہ خلاف معمول لمحات تھے، جسے چین کا اثرورسوخ کم کرنے کے لیے امریکہ بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس کا پائلٹ پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ کے ساتھ ڈاگ فائٹ میں قیدی بن گیا۔ اگرچہ جلد ہی اس کی رہائی ممکن ہو گئی تاہم وہ چہرے پر زخموں کے نشانات لے کر واپس اپنے ملک پہنچ گیا تاہم اس کا پرانا مگ 21طیارہ خوش قسمت ثابت نہیں ہوا۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین یہ فضائی مڈبھیڑ لگ بھگ 5دہائیوں کے بعد ہوئی تھی اور یہ بھارتی فوج کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھی۔ تاہم اس کی کارکردگی نے آبزرورز کو ہکا بکا کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے ایک ایسے ملک کے ہاتھوں ایک طیارہ گنوا دیا جس کی فوج اس کی فوج سے آدھی سے بھی کم ہے اور اس کے فنڈز بھارتی فوج کے ایک چوتھائی سے بھی کم ہیں۔ان حالات نے بھارتی مسلح افواج کو ایک پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔“ماریہ ابی حبیب نے مزید لکھا ہے کہ ” اگر پاکستان اور بھارت کے مابین کل کلاں بڑی جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف10دن کا اسلحہ دے سکتا ہے او ریہ تخمینہ خود بھارتی حکومت کی طرف سے لگایا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا 68فیصد سازوسامان بہت پرانا ہے اور اسے سرکاری طور پر پرانا گردانا جا تا ہے۔خود بھارتی رکن اسمبلی اور پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے رکن گورو گوگوئی اعتراف کر چکے ہیں کہ ’ہماری فوج کے پاس جدید اسلحے اور سازوسامان کی شدید کمی ہے لیکن اسے اکیسویں صدی سے ہم آہنگ ملٹری آپریشنز کرنے ہیں۔وہ کیسے کرے گی؟“ اس تمام صورتحال سے بھارتی فوج کی کارکردگی اور اس کے سازوسامان پر بہت سنجیدہ سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس کی حالیہ ڈاگ فائٹ میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آبزرورز یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آیا پاک بھارت جنگ ہوتی ہے تو بھارتی فوج پاک فوج کا مقابلہ کر پائے گی؟“

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In