دی ہیگ(سچ نیوز) پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی عالمی عدالت میں آج سے سماعت شروع ہوگی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت میں سماعت کے دوران 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان جوابی دلائل دیں گے۔ پیر 18 فروری کو بھارتی وکیل کو دلائل کیلئے وقت دیا گیا ہے، جب کہ منگل 19 فروری کو پاکستانی وکلا پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔پاکستان اور بھارتی وکلا کے دلائل کے بعد بحث و جرح کا آغاز ہوگا، 20 فروری کو بھارت جب کہ جمعرات 21 فروری کو پاکستانی وکیل بحث کریں گے۔ کلبھوشن یادیو کیس کی جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے ہوگی
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے ہوگی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023