نیویارک(سچ نیوز)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات عراق کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے مشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں بچے ، خواتین، عمر رسیدہ افراد اور معذورین کے علاوہ عراقی پولیس اور فوج کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ لوگ جون 2014ء سے دسمبر 2014ء کے درمیان دہشت گرد تنظیم کا داعش کا نشانہ بنے جب تنظیم شمالی عراق میں ایک بڑے رقبے پر قابض تھی۔رپورٹ میں عراقی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ 202 اجتماعی قبروں میں زیادہ تر نینوی، کرکوک، صلاح الدین اور انبار صوبے میں پائی گئیں۔اقوام متحدہ نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان ٹھکانوں کو برقرار رکھا جائے تا کہ یہاں سے جرائم کے شواہد حاصل کیے جا سکیں اور لاپتا افراد کے اہل خانہ کو ان لوگوں کے انجام کے حوالے سے جواب دیا جا سکے۔رپورٹ کے اندازے کے مطابق مذکورہ 202 اجتماعی قبروں میں لاشوں کی مجموعی تعداد 6 سے 12 ہزار کے درمیان ہو گی۔تاہم حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران 28 اجتماعی قبروں سے 1258 افراد کی باقیات نکالی گئیں۔ ان 28 میں 4 قبریں دیالی صوبے میں ، 23 صلاح الدین میں جب کہ ایک نینوی صوبے میں ہے۔
عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں: اقوام متحدہ
عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں: اقوام متحدہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023