عظیم سے عظیم تر بنائیں گے پیارے پاکستان کو،خیبر سے کراچی تک جشن آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے

عظیم سے عظیم تر بنائیں گے پیارے پاکستان کو،خیبر سے کراچی تک جشن آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے

اسلام آباد (سچ نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے ، رات کے بارہ بجتے ہیں نوجوان گھروں سے باہر نکلے پڑے اور ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازیکےشاندار مظاہرے کئے گئے ۔ پاکستانی قوم آج ملک کابھرپور دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ بوڑھے ، بچے اور جوان سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے اور وہ پاکستان زندد باد ہے ۔اس وقت قریہ قریہ گاؤں گاؤں قومی پرچموں کی بہار ہے ۔

 کراچی تا کشمیر خوشیوں کی بہار ہے۔ ہر طرف لہراتے سبز ہلالی پرچم عجب نظارہ دے رہے ہیں، فضا بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

جشن آزادی کی خوشی میں ملک بھر کے گلی، محلوں، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگے قمقموں، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے۔جشن آزادی منانے کی تیاریوں میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب مصروف ہیں۔ بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ملک بھر کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہو گی، نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ نگران وزیرِاعلیٰ مزارِ اقبالؒ پر حاضری دینگے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور بعد ازاں عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کریں گے۔

Exit mobile version