”عمران خان، فضل الرحمان سمیت ان سیاستدانوں کو خطرہ ہے اور۔۔۔“ بطور جماعت کون سی سیاسی جماعتوں کو خطرہ ہے اور کون سے سیاستدان ہٹ لسٹ پر ہیں؟ وزیر داخلہ کے انکشاف نے تہلکہ برپا کر دیا

”عمران خان، فضل الرحمان سمیت ان سیاستدانوں کو خطرہ ہے اور۔۔۔“ بطور جماعت کون سی سیاسی جماعتوں کو خطرہ ہے اور کون سے سیاستدان ہٹ لسٹ پر ہیں؟ وزیر داخلہ کے انکشاف نے تہلکہ برپا کر دیا

اسلام آباد (سچ نیوز) نگراں وزیراعلیٰ داخلہ اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اکرم درانی، اسفند یار اور آفتاب شیرپاﺅ کی جان کو خطرہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ بطور جماعت پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو نظریاتی طور پر تو خطرہ نہیں ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تلخیاں بہت بڑھ گئی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی خطرہ ہو۔

Exit mobile version