غزہ (سچ نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ میں صہیونی ریاست کے لیے مخبری کرنے والے ایک خطرناک جاسوس کو حراست میں لیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل کیلئے مخبری کرنیولے ایک خطرناک 45 سالہ جاسوس کو ا حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری غزہ کی پٹی میں صہیونی انٹیلی جنس ادارے’’شاباک‘‘ کی کارروائیوں پر کاری ضرب ہے۔ جاسوس کو غزہ کی پٹی میں اہم شخصیات، تنظیموں کی لیڈرشپ بالخصوص موثر شخصیات کی جاسوسی اور ان کی نقل وحرکت پرمتعین کیا گیا تھا۔تفتیش کے دوران جاسوس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 15 سال سے اسرائیل کے لیے مخبری کرتارہا ہے۔ اس نے دشمن کے لیے جاسوسی کی کئی بڑی مہمات میں دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق جاسوس نے فلسطینی مزاحمتی ر ہنماؤں کے گھروں کی تصاویر اتار کر دشمن کو بھیجیں اور غزہ میں عسکری رہنماؤں کی ریکی اور ان کی گاڑیوں کی تک کی تصاویر بھیجی گئیں۔حساس معلومات اور جاسوسی میں معاونت پر اسرائیل کی طرف سے جاسوس کو بھاری رقوم اور مواصلاتی آلات بھی فراہم کیے گئے۔اس کے بدلے میں اس نے دشمن کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی دفاعی صلاحیت، راکٹ فائر کرنے کے مقامات، راکٹ کے گوداموں، سرنگوں اور زمین دوز بنکروں کے بارے میں معلومات دیں۔
غزہ میں اسرائیل کا خطرناک جاسوس گرفتار
غزہ میں اسرائیل کا خطرناک جاسوس گرفتار
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023