غزہ (سچ نیوز ) قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے علی الصباح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مراکز پر بمباری کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر اور رفح کے مقامات پر میزائل حملے کیے،اسی کے ساتھ شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی غزہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔قبل ازیں رات گئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول اور مرحافیم کے مقامات پر دو راکٹ داغے گئے جنہیں اسرائیل کے آئرن ڈون سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اشکول میں ایک راکٹ ویران علاقے میں گرا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023