فلپائن میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

فلپائن میں 5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

منیلا(سچ نیوز) فلپائن کے صوبے بتانیس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صوبے بتانیس کے دو جزیروں میں زلزلے نے تباہی مچادی، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے تاریخی چرچ اور متعد مکانات تباہ ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی۔ دونوں جزیروں میں آنے والے زلزلے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔

Exit mobile version