8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, مارچ 19, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشتگردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب

فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشتگردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب

فیس بک ڈیڑھ کروڑ کے قریب دہشتگردانہ مواد ڈیلیٹ کرنے میں کامیاب

11/11/2018
0 0
0
شئیرز
11
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک(سچ نیوز)فیس بک کو اکثر جعلی، نفرت انگیز اور دہشت گردی سے متعلق مواد پوسٹ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اب کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد دہشتگردی مواد پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب مواد 2018 سے قبل پوسٹ کیا گیا بلکہ بیشتر پوسٹس برسوں سے سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر موجود تھیں مگر کمپنی اتنے عرصے میں اسے پکڑنے میں ناکام رہی تھی، یعنی دہشتگردی سے جڑا مواد 970 دن (یہ زیادہ سے زیادہ دنوں کی تعداد ہے جو کسی مواد میں پائی گئی) اس سوشل میڈیا سائٹ پر موجود رہا۔تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ نئے مواد کو ہٹانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور فیس بک اب جلد ایسی پوسٹس پکڑنے لگی ہے۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12 لاکھ پوسٹس کو ہٹایا گیا، دوسری سہ ماہی میں 22 لاکھ جبکہ تیسری سہ ماہی میں 23 لاکھ پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا۔صارفین کے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی شرح بھی بڑھی ہے جو تیسری سہ ماہی میں 16 ہزار رہی۔فیس بک نے واضح نہیں کیا کہ ایسی پوسٹس کس خطے کے صارفین زیادہ پوسٹ کرتے رہے ہیں۔فیس بک کے سوا 2 ارب سے زائد صارفین کے نیٹ ورک کو دیکھتے ہوئے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پوسٹس بہت کم لگتی ہیں مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ایسی پوسٹس خودکار طور پر پکڑنے والے ٹولز کو توسیع دی جارہی ہے۔کمپنی کے مطابق الگورتھم کے ذریعے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی 19 زبانوں میں پوسٹس پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔کمپنی کے مطابق ایک بگ کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں مواد کو ہٹانے کا عمل سست روی کا شکار رہا جو کہ 14 گھنٹے میں مکمل ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں یہ عمل ایک منٹ سے بھی کم وقت جبکہ تیسری سہ ماہی میں 2 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In