لاہور: (سچ نیوز) لاہور کے علاقے شیر شاہ کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ چھت گرنے کا واقعہ لاہور کی شیر شاہ کالونی میں پیش آیا، خستہ حال مکان میں رہائش پذیر افراد پر زوردار دھماکے سے چھت آ گری جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو باہر نکالا جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تاہم دیگر 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش کے سبب بوسیدہ مکان کی چھت گری۔