لندن (سچ نیوز)لندن میں واقع شری سوامی نرائن مندر سے تین کرشنا نامی قیمتی مورتیاں (بت)چوری ہوگئیں، 1970ء کی قدیم مورتیوں کی چوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شری سوامی نرائن مندر کے صدر کرجیبھائی کیرائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوری ہونے والیہ3ہری کرشنا مورتیاں سال 1975میں ان کے مندر میں رکھی گئی تھیں۔ قدیم ہونے کی وجہ سے ان مورتیوں کو ہندو کمیونٹی میں کافی مذہبی اہمیت حاصل تھی۔ کرجیبھائی کیرائے نے بتایا کہ سوامی نرائن مندر میں دیوالی کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں مقامی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔تقریب کے کچھ گھنٹے بعد ہی یہاں سے 3قیمتی مورتیوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا سے گفتگو میں مندر کے صدر نے کہا کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مندر میں جاری تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں کرشنا مورتیاں پیتل کی ہیں جبکہ چوروں نے انہیں سونے کی سمجھ کر چرالیا ۔ کرجیبھائی کیرائے نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو جب معلوم ہو کہ یہ سونے کی مورتیاں نہیں ہیں تو شاید وہ انہیں واپس یہاں رکھ دیں۔
لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں چوری
لندن کے مندر سے قیمتی مورتیاں چوری
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023