کراچی (سچ نیوز) محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری کا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی خود پر ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کی ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے 3 سال تک گھریلو تشدد کا سامنا کیا اور کس طرح وہ کئی بار موت کے منہ تک جاپہنچی تھیں۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال پوچھا کہ جب ایک عورت لوگوں کے ساتھ اپنا درد بانٹتی ہے تو ان کے ذہن میں پہلی چیز کیا آتی ہے؟۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا اگرچہ اس بات کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی وہ سال اور درد بھرے دن اور رات انہیں آج بھی ڈراتے ہیں۔ ’ میں اس وقت 19 سے 20 سال کی بے یارو مددگار نوجوان لڑکی تھی جو اپنے زخم اپنے اہلخانہ کو بھی نہیں دکھا سکتی تھی۔‘
حمائمہ ملک نے بتایا کہ جب وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں تو انہیں دھمکیاں اور گالیاں دی گئیں، ان پر اتنا تشدد کیا گیا کہ وہ کئی بار موت کے منہ تک پہنچ گئیں۔ ’ میں اب مزید خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ میں اب اپنی خاموشی پر شدمندہ ہوں لیکن مزید چپ نہیں رہوں گی۔‘
حمائمہ ملک نے کہا ’ مجھے اپنے آپ پر شرمندگی ہے ، آج میں اپنے آپ کیلئے کچھ نہیں کر رہی، 3 سال تک شادی شدہ زندگی میں تشدد برداشت کیا، اس کے بعد 7 سال تک میرا رشتہ ہراسانی سے بھرپور رہا اور یہ بار بار ہوا۔‘
حمائمہ ملک نے کہا ’ مجھے اپنے آپ پر شرمندگی ہے ، آج میں اپنے آپ کیلئے کچھ نہیں کر رہی، 3 سال تک شادی شدہ زندگی میں تشدد برداشت کیا، اس کے بعد 7 سال تک میرا رشتہ ہراسانی سے بھرپور رہا اور یہ بار بار ہوا۔‘