8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, مارچ 9, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
’’ مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دیں گے‘‘ پاکستان نے بھارت کے دہشتگردوں کے کیمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کردیا

’’ مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دیں گے‘‘ پاکستان نے بھارت کے دہشتگردوں کے کیمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کردیا

’’ مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دیں گے‘‘ پاکستان نے بھارت کے دہشتگردوں کے کیمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کردیا

27/02/2019
0 0
0
شئیرز
8
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے مقام اوروقت پر بھارت کو جواب دے گا،اجلاس میں بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ کو بھی مسترد کردیاگیا ہے،اجلاس کے شرکا نے بھارت کی طرف سے بھاری جانی نقصان کے دعویٰ کو بھی بے بنیاد قرار دیدیا، اجلاس کے شرکا کا کہناہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر من گھڑت دعویٰ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دراندازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، وزیر خارجہ، وزیر دفاع سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس3 گھنٹے جاری رہاجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے مقام اوروقت پر بھارت کو جواب دے گا،اجلاس میں بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ کو بھی مسترد کردیاگیا ہے،اجلاس کے شرکا نے بھارت کی طرف سے بھاری جانی نقصان کے دعویٰ کو بھی بے بنیاد قرار دیدیا،اجلاس کے شرکا کا کہناہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر من گھڑت دعویٰ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں انتخابی ماحول کیلئے کیاگیا،بھارت نے اپنے اقدام سے خطے کے امن واستحکام کوخطرات سے دوچارکیا،پاکستان جوابی کارروائی کیلئے وقت اورجگہ کاتعین خودکریگا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بھارتی مبینہ حملے کاشکارعلاقہ دنیاکیلئے کھلاہے تاکہ حقائق جانے جاسکیں،عالمی اورملکی میڈیاکومذکورہ جگہ کادورہ کرایا جائےگا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کوسراہا ،وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بروقت کارروائی سے کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا،مسلح افواج،قومی ادارے،عوام کسی بھی صورتحال کیلئے تیاررہیں۔

اجلا س میں بھارتی فضائی دراندازی کے بعد پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیااوروزیراعظم عمران خان کو واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھارتی دراندازی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا اوربھارت کے امن مخالف ایجنڈے کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔اجلاس میں وزیر خارجہ کو معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے رابطوں کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا۔وزیراعظم نے نیشنل کمانڈاتھارٹی کااجلاس بھی کل طلب کرلیا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In