مغربی دنیا میں بھی کتابوں کی فروخت میں کمی، یہ ٹائم اب لوگ کس چیز پر لگاتے ہیں؟ افسوسناک انکشاف

مغربی دنیا میں بھی کتابوں کی فروخت میں کمی، یہ ٹائم اب لوگ کس چیز پر لگاتے ہیں؟ افسوسناک انکشاف

لندن(سچ نیوز) ہم پاکستان میں کتب بینی کا شوق کم ہونے کا رونا روتے تھے مگر یہ تو پوری دنیا کا المیہ نکلا۔ مغربی دنیا میں بھی حالیہ سالوں میں کتب بینی کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں صرف گزشتہ ایک سال کتابوں کی فروخت 10فیصد کم ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کیے گئے سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اب لوگ کتابوں کی بجائے وہ وقت نیٹ فلیکس پر ’باکس سیٹس‘ دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔یہ سروے کرنے والی ٹیم کے سربراہ سٹیفن لوٹنگا، جو پبلشرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں، نے دی ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”کتب بینی کی شرح کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اب لوگوں کے پاس فارغ وقت بہت کم ہوتا ہے اور وہ اس دباﺅ میں ہوتے ہیں کہ اس فارغ وقت کو کس طرح گزاریں، چنانچہ وہ نیٹ فلیکس پر باکس سیٹ دیکھنے یا کوئی ناول پڑھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرتے ہیں۔ چونکہ نیٹ فلیکس اور دیگر ایسے آن لائن پلیٹ فارمز لوگوں پر تیزی سے اپنا اثر جما رہے ہیں چنانچہ زیادہ لوگ انہی کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے کتابوں کی فروخت کم ہو رہی ہے۔“

Exit mobile version