اسلام آباد(سچ نیوز )ماہر عسکری امور ریاض الدین شیخ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد اگر اب مودی سرکار پاکستان کے خلاف کوئی براہ راست کارروائی کرتی ہے تو اس کا بھر پور رد عمل دیا جائے گا ،اس لیے وہ یہ غلطی نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد مودی سرکار صرف ایک گیم کھیلنا چاہتی ہے ،اب بھارت کراچی ،بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کی سازش کر سکتاہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض الدین شیخ نے کہا کہ مودی سرکار پہلے بھی پاکستان اور مسلمانوں کو ٹارگٹ کر کے اقتدار میں آئی اور اب بھی وہ یہ ہی کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیتا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے ،بھارت اندرونی معاملے پر پاکستان کو قصور وار نہ ٹھہرائے ،پلوامہ حملہ بھارتی انٹیلی جنس کی بد ترین ناکامی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے اندرونی مسائل پر مشورہ دے سکتا ہے ۔
”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد اب مودی سرکار پاکستان میں یہ خطرناک کھیل کھیل سکتی ہے ۔۔۔“ماہر عسکری امور ریاض الدین شیخ کی رائے
”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد اب مودی سرکار پاکستان میں یہ خطرناک کھیل کھیل سکتی ہے ۔۔۔“ماہر عسکری امور ریاض الدین شیخ کی رائے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023