سرینگر(سچ نیوز)بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فورسز نے پلوامہ میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا،کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کوشہیدکیا۔کے ایم ایس کے مطابق قاضی گنڈ اورویری ناگ میں بھی بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی لی اورتلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔