ملائکہ اروڑا سے عمر میں 12 سال کا فرق، ارجن کپور نے پہلی بار دل کی بات بتادی

ملائکہ اروڑا سے عمر میں 12 سال کا فرق، ارجن کپور نے پہلی بار دل کی بات بتادی

ممبئی (سچ نیوز) اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا معاشقہ زبان زد عام ہے، اس معاشقے میں سب سے زیادہ جس بات کو موضوع بحث لایا جاتا ہے وہ دونوں کی عمر کا فرق ہے جس کے بارے میں ارجن کپور نے پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے خود کے ملائکہ اروڑا کے ساتھ رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا کی عمر 45 اور ارجن کپور کی عمر 33 سال ہے، عمر میں 12 سال کے فرق کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انٹرویو کے دوران اس حوالے سے ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارجن کپور نے ناقدین سے متعلق کہا کہ ایسے لوگ ان کی زندگی میں کوئی اہمیت نہیں رکھتے، اس لیے وہ ان کے بارے میں بات کرکے انہیں اہمیت نہیں دینا چاہتے ۔

کچھ روز پہلے ارجن کپور نے ایک انٹرویو کے دوران ملائکہ اروڑا کے ساتھ اپنے معاشقے کا اعتراف کیا تھا اور کہاتھا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ ایک خاص رشتے میں ہیں جس کوچھپانا نہیں چاہتے۔ ارجن کپور نے شادی کے حوالے سے کہا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Exit mobile version