ممبئی (سچ نیوز)ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کراکے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ منارہے تھے لیکن تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب ممبئی پولیس وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریستوران رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہوجاتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب رات دیر تک جاری رہی اور تقریب میں بلند آواز سے گانے بجائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا کہ وہ تقریب بند کردیں جس کے بعد شاہ رخ خان دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آگئے۔واضح رہے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ میں اپنی زندگی کا سب سے منفرد پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ اور انوشکا بھی دکھائی دیں گی اور یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کا مزہ کرکرا کردیا
ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کا مزہ کرکرا کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023