موجودہ حالات کے پیش نظر چاروں صوبوں کے مختلف تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے

موجودہ حالات کے پیش نظر چاروں صوبوں کے مختلف تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے

لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور (سچ نیوز) موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج چاروں صوبوں میں مختلف تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیاگیاہے ۔جیونیوز کے مطابق محکمہ سکو ل ایجو کیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے جبکہ انٹر میڈیٹ کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیاہے ، امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کل سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔ سندھ میں کراچی کے تمام سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں سکول معمول کے مطابق کھلیں گے ، کے پی میں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کوبند رکھنے کا اعلان کیاگیاہے جبکہ کوئٹہ میں بھی سرکاری کالجز کوبند رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔

Exit mobile version