اسلام آباد (سچ نیوز)معروف تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ان لوگوں کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے جنہوں نے کبھی اقتدار نہیں دیکھا ، شا ہ محمود قریشی کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔
دنیا نیوز کے پر وگرام ”محاذ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے بہت سارے ایسے لوگ جنہوں نے کبھی اقتدار نہیں دیکھا ان کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے ۔امریکہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو بیان جاری کیا گیا اس کا جواب دیا جانا چاہئے تھا ۔ شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کے لئے نئے نہیں ہیں۔ ان کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ نے ہمارے ساتھ بڑی زیادتیاں کی ہیں لیکن جب ہم امریکہ کے ساتھ توتو میں میں کرنے لگتے ہیں تو پھر ہم کو ہی منہ کی کھانی پڑتی ہے کیونکہ ہم معاشی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے تحریک انصاف کا گراف نیچے گیاہے لیکن اس کے باوجود اللہ کرے کہ عمران خان نے عوام کو جو خو اب دکھائے ہیں وہ پور ے ہوں جس کے لئے عوام بہت پر امیدہے ۔