’مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے‘ اداکار مانی لکس سٹائل ایوارڈز میں مومنہ مستحسن کی پرفارمنس پر برس پڑے

’مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے‘ اداکار مانی لکس سٹائل ایوارڈز میں مومنہ مستحسن کی پرفارمنس پر برس پڑے

کراچی (سچ نیوز) مزاحیہ اداکار مانی نے لکس سٹائل ایوارڈز میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے سے تشبیہہ دے دی۔انسٹاگرام پر مانی نے مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لکس سٹائل ایوارڈز میں پرپوزل پر سب لوگ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہے ہیں اس لیے ان پر تنقید بلا جواز ہے۔خیال رہے کہ یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈز 2019 میں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا۔ اقرا کی جانب سے ’ ہاں‘ سننے کے بعد یاسر نے انہیں نہ صرف گلے لگایا بلکہ ان کے گال پر بوسہ بھی لیا جس کے باعث پاکستانی سوشل میڈیا پر انہیں عمران ہاشمی قرار دیا جانے لگا تھا۔اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے شیئر کی گئی ویڈیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کیلئے اصل بات تو یہ تھی ۔ ’ کوئی مجھے بتائے گا یہ کیا ہے؟ یہ ہے کیا؟ یہ ریپ اوررقص کا قتل ہے۔‘ مانی نے ویڈیو کو’ مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے‘ کا کیپشن دیا اور کہا کہ یہ لکس ایوارڈز میں آسکر کی حقدار پرفارمنس تھی ۔

 

Exit mobile version