موٹروے کھلی ہے یا بند؟ تمام تفصیلات مسافر اب خود جان سکیں گے

اسلام آباد:  (سچ نیوز) موٹروے کا موسم کیا ہے؟ ٹریفک کی روانی ٹھیک ہے، روڈ کھلا ہے یا بند؟ اس بارے میں اب صرف ایک ایپ میں بارہ ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کے حوالے سے تمام تفصیلات ملیں گی۔

ملک بھر کی تمام ہائی ویز اور موٹرویز اب ایک ایپ سےمنسلک، شاہراہوں پر کسی قسم کی رکاوٹ، روڈ سیفٹی، ٹال ریٹس اور موٹر وے پولیس کے بارے میں معلومات صرف ایک ٹچ پر دستیاب، وزیر مملکت برائے مواصلات نے ای گورننس سسٹم کے سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن این ایچ اے آئی ایس لانچ کر دی۔

مراد سعید نے بتایا کہ نئی حکومت نے وزارت مواصلات کی ایک ارب 28 کروڑ کی زمین واگزار کرائی، مختلف منصوبوں میں 7 کروڑ 21 لاکھ کی بچت کی، پہلی روڈ سیفٹی پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔

Exit mobile version