’’میری ابتدائی ازدواجی زندگی ناکام رہی‘‘ معروف پاکستانی اداکار نے اعتراف کرلیا

’’میری ابتدائی ازدواجی زندگی ناکام رہی‘‘ معروف پاکستانی اداکار نے اعتراف کرلیا

لاہور(سچ نیوز) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے فرح سعدیہ کو اپنی پسندیدہ مارننگ شو کی میزبان قرار دے دیا۔ فیصل قریشی نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ابتدائی ازدواجی زندگی ناکام رہی، ازدواجی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے لیکن اب وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں 17سال کی عمر میں قدم رکھا اور آغاز میں ہی میری 4 فلمیں ناکام ہو گئی لیکن اس کے بعد بھی میں نے فلموں میں کام کیا جن میں سے 19فلاپ گئیں تاہم ڈراموں میں بے حد کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی فلموں کی پیشکش ہوتی ہیں ہدایت کار اور پروڈیوسرز میری فلموں کی ناکامی کے باوجود مجھے اپنی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب مجھے سکرپٹ سمجھ میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ مارننگ شو کی میزبان فرح سعدیہ ان کی پسندیدہ میزبان ہیں لیکن شادی بیاہ، ٹوٹکوں، کپڑوں اور ماڈلنگ پر مبنی مارنگ شوز مجھے پسند نہیں ہیں تاہم جب میرے مارننگ شو میں یہ سب دکھانے کی ضد کی جاتی ہے تو میں ایک کونے میں بیٹھا ہوا نظر آتا ہوں اور اگر میرا مارننگ شو بند ہوتا ہے تو میں اداکاری پر زیادہ توجہ دے سکوں گا۔

Exit mobile version