میر حاصل بزنجو کی جانب سے آئی ایس آئی چیف پر الزام کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

میر حاصل بزنجو کی جانب سے آئی ایس آئی چیف پر الزام کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی (سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ بننے کا خواب ادھورا رہ جانے پر ڈی جی آئی ایس آئی پر مداخلت کا الزام لگانے والے میر حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل بھی آگیا ہے۔میر حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے بجائے پاک فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رد عمل دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کی جانب سے ملک کے پریمیئر ادارے کے سربراہ پر الزام عائد کرنا انتہائی ناپسندیدہ ہے، ان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ   ذرا سے سیاسی مفاد کیلئے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن امیدوار میر حاصل بزنجو نے الزام عائد کیا تھا کہ اپوزیشن کے جن 14 لوگوں نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیے ہیں وہ جنرل فیض حمید کے آدمی تھے۔

Exit mobile version