میڈرڈ (یو این پی)فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لائنل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول سکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ میسی اور برازیل کے سپر سٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کیلئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکہ اور کیربین ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کیلئے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔