نجی ٹی وی کے پروگرام میں عظمیٰ بخاری اور حلیم عادل شیخ میں ٹاکرا ،ایک دوسرے کے خلاف شرمناک الفاظ و القابات کاآزادانہ استعمال

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عظمیٰ بخاری اور حلیم عادل شیخ میں ٹاکرا ،ایک دوسرے کے خلاف شرمناک الفاظ و القابات کاآزادانہ استعمال

لاہور (سچ نیوز)نجی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور ن لیگ کی عظمیٰ بخاری میں جھگڑا ، ایک دوسرے کو بد تمیز کہتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نجی ٹی وی ”سماءنیوز“ کے پروگرام میں جھگڑ پڑے ، بات الزامات سے شروع ہوئی اور تو تکار تک پہنچ گئی ۔ دونوں پروگرام اینکر کے روکنے کے باوجود اونچی آوازوں میں چلاتے ہوئے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ اس موقع پرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ آپ لوگوں نے ق لیگ میں فاروڈ بلاک بنایا تھا جبکہ عظمیٰ بخاری نے حلیم عادل شیخ کو بدتمیز کہہ دیا جس پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تم لوگوں نے بدتمیزوں کی فوج پالی ہوئی ہے جس میں دانیا ل عزیز ، طلال چودھری ودیگر شامل ہیں۔

Exit mobile version