نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز28 اکتوبر کو 45 سال کی ہو جائیں گی

فیصل آباد:(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدوسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28اکتوبر کو 45سال کی ہوجائیں گی۔

مریم نوازپنجاب کے ضلع لاہور میں 28اکتوبر 1973کو پیدا ہوئیں ۔مریم نواز نے سیاسی اور سماجی ورکر کے طور پر 2012ء میں اپنے ہی خاندان کے رفاہی ونگ سے آغاز گیا ۔2012 میں مریم نواز باقاعدہ سیاست کی طرف آئیں اور 2013ء کے پاکستان کے عام انتخابت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری انہیں سونپ دی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گيا۔ مریم کو نواز شریف کا ظاہری وارث اور مسلم لیگ ن کا نیا رہنما سمجھا جانے لگا۔
6جولائی 2018ء کو عدالت نے جعلی دستاویزات پیش کرنے جرم کی معاونت میں سات سال قید اور دوملین پاؤنڈ کی سزاء سنا رکھی اور ہائیکورٹ سے سزاء معطلی پر رہائی ہوئی ۔مسلم لیگ ن کے ورکرز 28اکتوبر کو مریم نواز کی 45ویں سالگرہ منائے گے۔

Exit mobile version