کراچی(سچ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی ناموراداکارہ نیلم منیرنے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت جا کرکام کرنے کی کبھی بھی خواہشمند نہیں رہیں۔ڈراما سیریل ”دل موم کا دیا“ اور”جل پری“ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک میں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے لہٰذا مجھے کبھی بھی بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔نیلم منیر نے کہا میں پاکستان پیدا ہوئی ہوں اورہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہوں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ نیلم منیر نے بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ جو فنکار بھارت گئے وہ ہماری انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر اورصبا قمر جیسے بڑے فنکار بھارت جا کرنا صرف کام کرچکے ہیں بلکہ اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوا چکے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نیلم منیر نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی
نیلم منیر نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023