8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, مارچ 8, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے ،سعودی حکومت نے بھی دو ٹوک موقف جاری کر دیا

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے ،سعودی حکومت نے بھی دو ٹوک موقف جاری کر دیا

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے ،سعودی حکومت نے بھی دو ٹوک موقف جاری کر دیا

16/03/2019
0 0
0
شئیرز
6
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض(سچ نیوز)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گردی کے ہونے والے ہولناک حملوں کے بعد سعودی حکومت نے بھی میدان میں آ تے ہوئے دوٹوک الفاظ میں دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ پر اپنا واضح موقف دے دیا ہے ۔’’العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کی تمام شکلوں اور حالتوں کی مذمت کرتا ہے،دہشت گردی  رنگ، نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر کی جاتی ہے کیونکہ سعودی مملکت سمجھتی ہے کہ دہشت گرد کا کوئی وطن اور مذہب نہیں ہوتا۔سعودی عرب نے تمام  مذاہب کے احترام کی اپیل کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور نیوزی لینڈ  حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔دوسری طرف نیوزی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر کئے جانے والے دہشت گرد حملوں میں ایک سعودی شہری بھی زخمی ہوا ہے، ہم جنوبی جزیرے کرائسٹ چرچ نماز کے دوران مسجدوں پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں،اس حملے میں ایک سعودی شہری بھی زخمی ہوا ہے۔سعودی سفارتخانے نے نیوزی لینڈ میں موجود  اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور حکومت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردیکے سنگین ترین اور افسوسناک واقعہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 49 نمازی شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں ،نیوزی لینڈ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسجد میں فائرنگ کا مرتکب دہشت گرد  حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے۔نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد  کی شناخت برنٹن ٹرنٹ کے نام سے ہوئی ہے جس نے دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا تاہم فیس بک انتظامیہ نے  اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا رہے ہیں۔دہشت گرد  کی جانب سے فیس بک پر ڈالی جانے والی حملے کی لائیو ویڈیو کو اگرچہ ہٹا دیا گیا ہےلیکن متعدد مختلف اکاؤنٹس سے دوبارہ اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں صاف  دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ایسے ہتھیار گاڑی سے نکالتا ہے جن پر مختلف عبارتیں لکھی ہیں اور اس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند  نمازیوں پر فائرنگ کرتا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In