نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی (سچ نیوز) کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں آگ لگ گئی 15 گاڑیاں تیسرے درجے کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے اب تک تیسرے درجے کی آگ قرار دیا جا رہا ہے آگ نے آہستہ آہستہ تمام فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،حکام فائربریگیڈ کے مطابق آگ پرقابوپانے کیلئے شہربھرسے فائرٹینڈرزطلب کر لئے گئے ،جب کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جا یا گیا ۔

ترجمان واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈکے سخی حسن اورنیپاہائیڈرنٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ کئی ٹینکرآگ کے مقام کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 15 گاڑیوں کی مدد سے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے آگ 7 بجے لگی تھی جو کہ کپڑے کی مارکیٹ میں لگی تھی آگ آگے پھیلتی جا رہی ہے ،کئی دفعہ پانی بھی ختم ہو گیا جس کے بعد اور پانی بھی منگوایا گیا ہے ،ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی خراب ہو گئی ہے ،یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا جائے گا یا نہیں جب کہ فیکٹری میں موجود تمام کپڑا خاکستر ہو گیا ہے جبکہ فیکٹری کی دیواریں اور چھتیں گر گئی ہیں۔

Exit mobile version