8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, دسمبر 10, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
وزیراعظم عمران خان نے جلد معاشی بحران سے نکلنے کی نوید سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے جلد معاشی بحران سے نکلنے کی نوید سنا دی

31/10/2018
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: (سچ نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے محاذ پر پارلیمانی قیادت کو جلد معاشی بحران سے نکلنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ جلد معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب پارلیمانی پارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پریشان ہوں اور نہ ڈرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت مخالف احتجاج کے لئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں سعودی عرب کے بعد چین جا رہا ہوں، قرض نہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے پنجاب میں مسافر خانوں کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کا صوبے کے مختلف اضلاع میں سائبان فراہم کرنے کا منصوبہ اچھا ہے۔

انہوں نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف حکومت پنجاب کے آپریشن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آپریشن میں بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، غریب لوگوں کو تنگ نہیں کرنا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو خبردار کرتے ہوئے صاف بتا دیا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا۔ ہمیں عوام کو ڈیلیور کرنا ہے، اپوزیشن کا کام تنگ کرنا ہے، ہم نے ترجیحات کا تعین کر کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا مختصر دورہ کیا، گورنر ہاؤس پہنچنے پر چودھری محمد سرور نے ان کا استقبال کیا۔ ایوان وزیرِاعلیٰ میں وزیراعظم سے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔

وزیرِاعلیٰ نے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد اور ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے بھی ملاقات کی اور پنجاب کی اتحادی حکومت اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراءسے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے وزرا کو صاف بتا دیا کہ کارکردگی دکھانا ہو گی، اگلے 60 روز مانیٹرنگ ہو گی، کام نہ کرنے والا گھر جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بعد ازاں بریفنگ میں بتایا کہ وزیرِاعظم نے نادار لوگوں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کے حوالے سے بھی حکومتی لائحہ عمل واضح کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر جہانگیر ترین بھی متحرک نظر آئے اور ایک عرصہ خاموشی کے بعد دوبارہ حکومتی ایوانوں میں شانہ بشانہ رہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In