وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی آزاد کشمیر میں منانے کا پروگرام

‌اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزادکشمیر میں منائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان چودہ اگست کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے، اس موقع پر کئی وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Exit mobile version