لندن(سچ نیوز) برطانوی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر پیٹرا ایکلسٹن کو اربوں کی جائیداد وراثت میں ملی تھی اور اب خود بھی کاروبار کر رہی ہیں تاہم بظاہر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت لگژری شادیوں پر لٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔میل آن لائن کے مطابق اپنی پہلی شادی پر 30سالہ پیٹرا نے 1کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2ارب 40کروڑ روپے) اڑا ڈالے تھے مگر چند سال بعد ہی ان کی طلاق ہو گئی۔ اب وہ ایک کار سیلز مین کے ساتھ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں اور خبریں آ رہی ہیں کہ اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ رقم ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے ) خرچ کرنے جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹرا کی پہلی شادی 2011ءمیں جیمز سٹنٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور 2017ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔ ان کے دوسرے دولہا کا نام سام پالمر ہے۔ دونوں کی شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ان کی شادی کی تقریب کوسٹاپامز کے خوبصورت سیاحتی مقام لاس کیبوس پر ہوگی۔اپنی شادی کے لیے پیٹرا لاس کیبوس کا پورے کا پوراریزارٹ ہی بُک کروائیں اور اسی پر 1کروڑ پاﺅنڈ تک کی رقم خرچ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پیٹرا فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برنی ایکلسٹن کی صاحبزادی ہیں۔ 88سالہ برنی ایکلسٹن کے اثاثوں کی مالیت 3.1ارب ڈالر سے زائد ہے۔
وہ خاتون جس نے سوا 2ارب روپے لگا کر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
وہ خاتون جس نے سوا 2ارب روپے لگا کر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023