تیونسیا (سچ نیوز) شوبز کی دنیا میں ایک حیران کن خبر آئی ہے جس میں تیونس کی ایک رقاصہ نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے متنازع انتخابی منشور کا بھی اعلان کر دیا،رواں سال 15 ستمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات میں لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے دستخط موجود ہیں۔ انہوں نے اپنا متنازع انتخابی منشور کا بھی اعلان کیا۔دنیانیوز کے مطابق منشور کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر منتخب ہو گئی تو ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دونگی۔ صدر بنی تو مسلمان خواتین کے حجاب اور چہرے پر پابندی عائد کروں گی اور مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کروں گی۔مقبول ڈانسر نے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر بن گئی تو ایسے مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بناؤں گی جو لڑکی سے شادی کا وعدہ کر کے مکر جاتے ہیں اس عمل سے انہیں سزائیں بھی ملیں گی۔ جائیداد کے حقوق کے حوالے سے بل پارلیمنٹ کو بھیجوں گی۔ جائیداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کروں گی اور نوجوان نسل سے تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کے لیے آمادہ کروں گی۔یاد رہے کہ تیونس کے صدر اور جمہوری طریقے سے منتخب پہلے رہنما محمد الباجی قائد السبسی 92 سال کی عمر میں گزشتہ ماہ 25 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد تیونس میں نئے صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جو رواں برس 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
وہ ملک جس کی نوجوان رقاصہ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
وہ ملک جس کی نوجوان رقاصہ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023