پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش ہوگا

اسلام آباد (روزنامہ سچ نیوز ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے منعقد ہوگا جس میں انسانی اعضا کی پیوند کاری کابل، الیکٹرانک کرائم کا تدارک بل 2022 منظوری کیلئے پیش ہو گا اس کے علاوہ تحدید ترمیمی بل 2022 بھی مشترکہ اجلاس میں منظور کرایا جائے گا۔

اجلاس میں احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل2023 پیش کیا جائے گا، صدر مملکت نے بل دستخط کے بغیر واپس کر دیا تھا، منظوری کے بعد یہ بل دستخط نہ کئے جانے پر دس دن میں قانون بن جائے گا۔

Exit mobile version