نئی دلی (سچ نیوز) پاکستان میں دراندازی کرنے والی بھارتی فضائیہ کو زور دار جھٹکا لگ گیا۔ بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر اروند سنہا نے ڈبل بیرل گن سے خود کو اڑا لیا۔ افسر کی خود کشی کا واقعہ ایئر فورس کالونی کی سرکاری رہائش گاہ میں منگل کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔اروند سنہا نے اپنے پیروں میں ڈبل بیرل بندوق پھنسائی اور گولی چلا دی جو اس کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ار ویند سنہا کو سنٹرل ایئر کمانڈ الہٰ آباد میں بطور پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز کی اس رینج میں وہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ پی آر او تھے۔44 سالہ اروند سنہا نے خود کشی سے قبل کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں چھوڑا۔ ان کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جارہی ہیں لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر خود کشی کی ہے۔
پاکستان میں در اندازی کرنے والی بھارتی فضائیہ کو زور دار جھٹکا، اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی
پاکستان میں در اندازی کرنے والی بھارتی فضائیہ کو زور دار جھٹکا، اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023