پاکستان میں 1 کروڑ گھروں کی قلت ہے، عالمی بینک

کراچی: (سچ نیوز )  پاکستان میں اس وقت 1 کروڑ گھروں کی قلت ہے، عالمی بینک کے مطابق سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے بہت کم ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہاوس فنانسنگ جی ڈی پی کا صرف اور صرف 00.5 فیصد کے برابر ہے جبکہ بنگلہ دیش میں یہ تناسب 3 فیصد اور بھارت میں 7.7 فیصد کے برابر ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت 1 کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہرسال 6 لاکھ گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں، جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض دینے سے کتراتے ہیں، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لئے باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مطابق آسان گھر سکیم کا باقاعدہ آغاز سکھرسے کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version