پاکستان کی افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کی افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد( سچ نیوز )پاکستان نے افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے دہشت گرد حملے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

نجی ٹی وی ابتک نیوزکے مطابق ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں تعلیمی مرکزکے باہردہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کابل کے علاقے دشت برچی میں دہشت گردانہ حملے میں کئی معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، دہشت گردوں کے حملے میں عورتوں ، بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے اورپرامن اورمستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ کابل کے ایک تعلیمی ادارے کے باہر دہشت گردوں کا حملہ ہوا جس میں 18افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version