8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, دسمبر 10, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
پاکستان کی پہلی سپر ماڈل رخشندہ خٹک، یہ کون تھی اور پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

پاکستان کی پہلی سپر ماڈل رخشندہ خٹک، یہ کون تھی اور پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

پاکستان کی پہلی سپر ماڈل رخشندہ خٹک، یہ کون تھی اور پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ بات جو پاکستانیوں کو معلوم نہیں

13/11/2018
0 0
0
شئیرز
13
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(سچ نیوز)آج کے پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبے سے اتنی بڑی تعداد میں لڑکیاں وابستہ ہیں کہ شاید اُن کا شمار ہی ممکن نہیں، لیکن چار دہائیاں قبل تک اس شعبے میں ایک ہی نام راج کر رہا تھا۔ یہ پاکستان کی پہلی سپر ماڈل رخشندہ خٹک تھیں، اور سچ تو یہ ہے کہ اُن جیسی کامیابی اور مقبولیت آج تک کسی اور پاکستانی ماڈل نے نہیں دیکھی ہو گی۔اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں رولینڈ بورجز بتاتے ہیں کہ رخشندہ خٹک 1970ءکی دہائی میں سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی ماڈل تھیں، تاہم انہیں یہ مقام حاصل کرنے میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کی پیدائش برما میں ہوئی تھی، بعدازاں وہ پاکستان میں آگئیں اور چند سال ماڈلنگ کے شعبے میں تہلکہ برپا کرنے کے بعد کینیڈا چلی گئیں۔رخشندہ کے خاوند حسین جویری ایک کامیاب جیولر تھے۔کہتے ہیں کہ ایک بار وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گئے اور انہیں تصاویر بنوانے کے لئے مختلف پوز بناتے ہوئے دیکھتے رہے۔ وہ ڈائریکٹر کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ ان کی بیوی کو جو معاوضہ دیا جا رہا ہے اس سے 10گنا زیادہ دیا جائے تو وہ اسے کام کرنے کی اجازت دیں گے۔ اگرچہ اس زمانے کے حساب سے یہ بہت بڑا مطالبہ تھا لیکن ڈائریکٹر کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ یوں رخشندہ خٹک اپنے دور کی سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بن گئیں۔اس دور کے انگریزی و اردو جرائد کے صفحات ان کی خوبصورت تصاویر سے مزین ہوتے تھے اور ہر طرح کی مصنوعات کے لئے بھی وہ ماڈلنگ کرتی تھیں۔ رخشندہ ناصرف دراز اور دلکش تھیں بلکہ ان کی شخصیت کئی اور خوبیوں سے آراستہ تھی۔ وہ پانچ زبانوں میں مہارت رکھتی تھیں، وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کی اور اس کے بعد جیو جتسو میں بھی بلیک بیلٹ حاصل کی۔

رخشندہ، ان کے خاوند حسین جویری اور بیٹا چنگیز 1979ءکے آخر میں کینیڈا منتقل ہوگئے اور بعدازاں وہیں کی شہریت حاصل کرلی۔ کینیڈا میں رخشندہ نے شیف بننے کے لئے ٹریننگ لینا شروع کی اور کوکنگ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ بیکنگ کے کورس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کے لئے ان کی محبت کبھی کم نہیں ہوئی۔ ان کے بیٹے چنگیز کا کہنا ہے کہ کینیڈا منتقل ہونے کے بعد اگلے 30 سال کے دوران وہ 22 مرتبہ پاکستان آئیں۔ خاص طور پر انہیں کراچی کی یاد بہت ستاتی تھی جسے دیکھنے کے لئے وہ بار بار پاکستان آتی تھیں۔ ان کی وفات دسمبر 2011ءمیں کینیڈا کے علاقے البرٹا میں ہوئی اور وہیں سپردخاک ہوئیں۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In