راولپنڈی (سچ نیوز)پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ، پاکستانی ڈی جی ایم او کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو اشتعال انگیزیوں سے گریز کرنے کا انتباہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے ایک دوسرے کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر پاکستان کے ڈائر یکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت ایل او سی پر کسی اشتعال انگیزی سے گریز کرے، مزید براں ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ اس پر بھارتی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنیوالے اقدام سے گریز کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔