اقوام متحدہ کے قبرص مشن کے ٹوئٹر ہینڈل پر میجر فوزیہ پروین کی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔ یو این قبرص کے مطابق پاکستان نے دسمبر 2018 میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کیلئے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی کل فوج کا 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔
یو این قبرص کے مطابق میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ بفر زون میں روٹین کی پٹرولنگ پر تھیں۔
ٹوئٹر@UN_CYPRUS
پاکستانیوں کی جانب سے میجر فوزیہ پروین کی تصویر سامنے آنے پر پاک فوج کو خوب سراہا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی پاک فوج کے ان جوانوں پر فخر کا اظہار کیا جو عالمی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔