ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دیدی ۔ اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2008 میں فلموں سے بریک لے کرآئی پی ایل کے بزنس، ڈیل میکنگ اور چینج دی گیم کو سمجھنے کیلئے ہارورڈ بزنس سکول سے کورس کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پریتی زنٹا فلم ’’بھیا جی سپر ہٹ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس انٹری دے رہی ہیں۔
پریتی زنٹا کا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ
پریتی زنٹا کا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023