نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت ایک عرصے سے مختلف کھیلوں کو سیاست کی نذر کر رہا ہے اور پلوامہ حملے کے بعد اس سلسلے میں مزید شدت آ گئی ہے اور پڑوسی ملک نے تمام اخلاقی حدود عبور کرتے ہوئے اپنے میدان میں نصب پاکستانی کھلاڑیوں کی تمام تصاویر اتار دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پڑوسی ملک کی جانب سے جہاں پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ایک مرتبہ پھر کھیلوں پر اثرانداز ہوتے ہوئے ہر طرح کے سفارتی آداب اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں بھی اڑائی جا رہی ہیں جس کے تحت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن حکام نے موہالی سٹیڈیم کی دیواروں پر نصب پاکستانی کرکٹرز کی تمام تصویریں ہٹا دی ہیں اور اس کی وجہ ہلاک فوجی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کو قرار دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کل 15 تصویریں ہٹائی گئی ہیں جن میں پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان، سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد، انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی تصاویر شامل ہیں۔ان تصاویر میں دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2011ءمیں کھیلے گئے سیمی فائنل کی تصاویر بھی شامل ہیں جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس میچ کو دیکھنے کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ نے بھی سٹیڈیم کا رخ کیا تھا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔
پلوامہ حملہ، بھارت نے موہالی سٹیڈیم میں ایسا شرمناک کام کر دیا کہ پاکستانی تو کیا پوری دنیا حیران پریشان رہ جائے
پلوامہ حملہ، بھارت نے موہالی سٹیڈیم میں ایسا شرمناک کام کر دیا کہ پاکستانی تو کیا پوری دنیا حیران پریشان رہ جائے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023